Pakistani film industry 1896 to 1947

Share

پاکستانی اور انڈین فلم انڈسٹری دونوں کا آغاز ایک ہی وقت میں ہوا تھا۔  تقسیم سے پہلے یعنی 1896 سے 1947 تک۔ لاہور سے بہت سی فلمیں پروڈیوس کی گئیں اور بہت سے بڑے اداکاروں نے اس عرصہ کے دوران اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا۔

1947 سے پاکستانی اداکار

فرانس کے "لمئیر براداز" نے دسمبر 1895 میں "گرینڈ کیفے" پیرس میں اپنی شارٹ فلموں کی نمائش کی۔ اگلے سال وہ اپنی فلمیں انڈیا لے کر آئے اور ان کا پریمئیر بمبے کے "ویسٹرن ہوٹل" میں 7 جولائی 1896 میں کیا۔ اس پیکج میں 6 فلمیں شامل تھیں۔ "انٹری آف سینماٹوگراف"، "ارایول آف ٹرین"، "دی سی باتھ"، "اے ڈیمولیشن"، "لیونگ دی فیکٹری" اور "لیڈیز اینڈ سولجرز آن وہیلز"۔ 18 جولائی 1896 سے یہ فلمیں ناولٹی تھئیٹر میں باقاعدگی سے دکھائی جانے لگیں۔ داخلے کی ٹکٹ چار آنے سے ایک روپیہ تک تھی۔

لاہور سے پہلی خاموش فلم 1924 میں ریلیز کی گئی جس کا نام تھا "ڈوٹر آف ٹو ڈے" اور اس کے بعد بولتی فلم کا افتتاح لاہور سے ہوا فلم کا نام تھا "ہیر رانجھا" جو کہ 1932 میں نمائش کے لئے پیش کی گئی۔

1 comments:

  Get Software into My Pc

October 22, 2009 at 1:30 PM

Aaj Woh Kaha Aur Hum Kahan Hai. Thanks For Shairing Aap Ka Blog Saab Sai JUDA ha Realy.